اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی کی عوامی مقبولیت سے مرکز خوفزدہ: وحید پرہ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

PDP Organised Rally in Awantiporaوادی کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو لبھانے کی غرض سے وادی کے طول و ارض میں ریلیز اور کنونشنز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

پی ڈی پی
وحید الرحمن پرہ (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 8:04 PM IST

پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ کے ساتھ خصوصی گفتگو (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : ’’پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اور مشکل ترین ایام میں یہ پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ اسی لیے ہمیں یقین ہے کہ لوگ ہماری پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر ضرور کامیاب کریں گے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی یوتھ صدر اور سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے نامزد امیدوار وحید الرحمٰن پرہ نے منگل کو ایک روڈ شو کے موقع پر اونتی پورہ علاقے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

پرہ نے کہا کہ ’’کشمیر میں اس وقت جو ڈر اور خوف کا ماحول ہے ہم اس ماحول سے قوم کو نکالنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں امید ہے کہ لوگ ہمیں ناامید نہیں کریں گے۔ کیونکہ لوگ پی ڈی پی کے منشور کو قبول کریں گے اور جس طریقے سے گزشتہ برسوں میں پی ڈی پی قائد محبوبہ مفتی نے پانچ اگست 2019کے بعد کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اسے لوگ نظر انداز نہیں کریں گے۔‘‘

وحید الرحمن پرہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ لوگوں کو جمہوری طریقے سے اپنے حق کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کا من پسند امیدوار ایوان بالا تک پہنچ کر لوگوں کے مفاد میں بات کرے اور پی ڈی پی کے بغیر عوام کے پاس بہتر متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’مرکزی سرکار پی ڈی پی کی مقبولیت سے خائف ہے اور یہی وجہ ہے کہ محبوبہ جی کی یقینی فتح کو دیکھتے ہوئے اننت ناگ راجوری سیٹ پر انتخابات موخر کیا گیا۔‘‘

این سی لیڈران کی طرح جموں کشمیر اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری کی جانب سے پی ڈی پی پر الزام عائد کرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وحید الرحمن پرہ نے بتایا کہ ’’پی ڈی پی، کشمیری عوام کی مجموعی مفادات کی امین ہے اور ہم ہر فرد کی بات کریں گے اور سیاسی بیانات کا جواب ہم الزامات سے نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے دیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:پارلیمانی انتخابات 2024: کشمیر میں خاندانی سیاست کو فروغ - SONRISE IN KASHMIR POLITICS

ABOUT THE AUTHOR

...view details