جموں:سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کے روز سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ان کی وزارت نے جموں و کشمیر میں مختلف قومی شاہراہوں کو کشادہ کرنے اور ایک روپ وے پروجیکٹ کیلئے 2,093.92 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ گڈکری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جموں و کشمیر میں رفیع آباد – کپواڑہ – چوکیبل – تنگدھر – چامکوٹ قومی شاہراہ 701 سیکشن کو چوڑا کرنے اور مضبوط بنانے کے پروجیکٹ کے لیے 1404.94 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پیکیج I کے تحت ای پی سی موڈ پر بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں پروجیکٹ بیکن کے تحت انجام دی گئی اور اس پہل کا مقصد 51 کلومیٹر کے راستے کو پکی، سڑک کے ساتھ 2-لین میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ایس ڈی اے پارکنگ (نزدیک زبروان پارک) سے شنکر اچاریہ مندر تک روپ وے کی ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے 126.58 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔