اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ فروٹ منڈی کی سڑک انتہائی خستہ، میگڈمائزیشن کا مطالبہ - ٖFruit Mandi Pulwama - ٖFRUIT MANDI PULWAMA

ضلع پلوامہ کی پرچھو علاقے میں فروٹ منڈی میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور کسان مختلف میوہ جات منڈی میں لاکر فروخت کر رہے ہیں۔

پلوامہ فروٹ منڈی میں تجارتی سرگرمیاں شروع
پلوامہ فروٹ منڈی میں تجارتی سرگرمیاں شروع (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 12:42 PM IST

پلوامہ فروٹ منڈی میں تجارتی سرگرمیاں شروع (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پرچھو علاقے میں تعمیر کی گئی فروٹ منڈی میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ناشپاتی کے علاوہ ہائی ڈینسٹی سیب بھی یہاں پہنچائے جا رہے ہیں اور کسان، میوہ تاجرین ان میوہ جات کو دیگر ریاستوں کی منڈوں میں روانہ کرنے کے لیے کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ تاہم منڈی کی داخلی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہونے اور صاف صفائی کا فقدان ہونے کی وجہ سے میوہ تاجرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فروٹ منڈی پلوامہ میں کام کر رہے تاجرین، ڈرائیوروں، دکانداروں نے کہا کہ انتظامیہ خاص کر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ محکمہ نے وعدہ کیا گیا تھا کہ مین شاہراہ سے منڈی تک کی رابطہ سڑک کی میگڈمائزیشن کی جائے گی اور منڈی کا داخلی گیٹ بھی تعمیر کیا جائے گا تاہم اس ضمن میں انتظامیہ کے وعدے صرف وعدوں تک ہی محدود رہے اور زمینی سطح پر کوئی بھی ٹھسوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے صدر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میوہ تاجرین منڈی میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہونے سے کافی خوش ہیں تاہم انہوں نے ضلع انتظامیہ خاص کر متعلقہ محکمے سے اس منصوبے پر جلدی کام شروع کرنے کی اپیل کی ہے کہ آنے والے سیزن میں کاروباریوں کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے ہر شہری کو کسی بھی طرح کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریں اثناء، انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں ہی میوہ جات کی قیمتیں کافی اچھی ہیں اور انہں امید ہے کہ امسال بھی گزشتہ برس کی طرح کسانوں کو اپنی فصل کی بہتر قیمت وصول ہو۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے سیب کی صنعت پر توجہ دینے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details