شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پولیس اسٹیشن شوپیاں کے دائرہ اختیار میں آنے والی ڈی سی ریزیڈنسی میں ایک چیک پوسٹ کی حفاظت کے دوران ایک بی ایس ایف اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ یہ واقعہ آج یعنی جمعرات کی سہہ پہر کے وقت پیش آیا۔
سرکاری ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک بی ایس ایف اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران مردہ پایا گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت صدام ملک جو مغربی بنگال کا رہنے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں اور ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ تاہم پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکوہ جوان ڈی سی ریزیڈنسی میں تعینات تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی ڈیوٹی پر تعینات فوجی، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں میں خودکشی، برادر کشی اور حرکت قلب بند ہونے سے اموات کے بڑھتے کیسز آفیشلز سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔