پونچھ:ضلع پونچھ میں پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے ڈھول اور نگاڑوں کی دھنوں کی تھاپ پر گلال اڑایا اور خوب مستی کی۔ اس موقعے پر ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی تہوار کی مبارکباد دی۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے جوان ہوں یا ملک کی حفاظت کے لیے تعینات افسران، اپنے اہل خانہ سے دور سب نے مل کر ایک دوسرے کو رنگ لگایا۔
ہولی منانے والے بی ایس ایف کے جوانوں نے کہا کہ وہ گھر سے دور رہ کر اور سرحدی محافظ بن کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملک کی خوشیوں میں بھی مگن ہیں۔ بی ایس ایف کے ایک افسر نے کہا کہ ان کا بی ایس ایف خاندان بہت بڑا ہے اور وہ ہولی کا تہوار یہاں بھی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ خاندان سے دور لیکن بی ایس ایف کی فیملی ان کے ساتھ ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پونچھ: لائن آف کنٹرول پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے ہولی منائی - Holi Celebrations - HOLI CELEBRATIONS
ہولی ہندو کلینڈر کے مطابق ہر سال موسم سرما کے آخر میں منایا جاتا ہے۔ پونچھ میں پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے ڈھول اور نگاڑوں کی دھنوں پر گلال اڑایا اور خوب مستی کی۔
Published : Mar 25, 2024, 3:43 PM IST
سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے بتایا کہ مقامی لوگ ہر تہوار پر بی ایس ایف کیمپ میں آتے ہیں اور جشن مناتے ہیں۔ آج ہولی کے تہوار پر بھی آس پاس کے لوگوں نے ہولی کی تقریب میں شرکت کی۔ جب یہاں کے علاقائی لوگ ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں گھر سے دور محسوس ہی نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ بغیر کسی فکر کے تہوار منائیں، ہم اپنے گھر والوں سے دور ہیں، لیکن بی ایس ایف کا خاندان ہمارے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: