ہٹی وارہ کشتی الٹنے کا معاملہ (ETV Bharat) اونتی پورہ:اونتی پورہ کے ہٹی وارہ میں کل شام کشتی الٹ جانے کی وجہ سے نو افراد ڈوب گیے تھے جن میں سے سات افراد کو بچا لیا گیا تھا اور اب دو افراد کی تلاش جاری ہے آج صبح ہی ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے اس دوران کئ موٹر بوٹس کو کام پر لگایا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ناؤ کل شام نو مزدوروں کو لیکر جا رہی تھی۔ جو شام کو مزدوری کرنے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے۔ ان مزدوروں میں آٹھ دوسری ریاست کے شامل تھے اور ایک مقامی بتایا جا رہا ہے۔
این ڈی آر ایف کے مقامی آفیسر محمد یوسف نے بتایا کہ غرقاب ہوے دونوں افراد کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کل رات ہی ایس ایس پی اونتی پورہ کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیرکے ہٹی وارہ اونتی پورہ میں بدھ کی شام قریب سات بجے ایک ناو دریائے جہلم میں اچانک ڈوب گئی جس میں 9 مزدور سوار تھے۔ وقت رہتے ان میں سے سات مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر دو لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انہیں شام سوا سات بجے کے قریب اس حادثے کے حوالے سے اطلاع ملی۔ جہاں فوری طوری پر ایس ڈی آر ایف، مقامی لوگ، پولیس اور سیول انتظامیہ بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔
بدھ کی شام رات دیر گئے لاپتہ افراد کی تلاش جاری تھی تاہم رات ہونے کے وجہ سے یہاں لوگوں کو بچاؤ کارروائی میں شامل ٹیموں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر پھر بھی یہ کارروائی جاری رہی۔ جائے واردات پر موجود جموں و کشمیر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے اس کاروائی کے بارے میں بتایا۔ خیال رہے اس علاقے میں متعدد مقامات پر پلوں کی عدم موجودگی کے باعث لوگ ناؤ میں سفر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: