شوپیاں (جموں کشمیر) :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں 1975کی ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے ’’بھارتی جمہوریت کا سیاہ دن‘‘ قرار دیا۔ درجن سے زائد کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لئے کلاک ٹاور شوپیان کے پاس جمع ہوکر اپنا احتجاج درج کیا۔ علاوہ ازیں کارکنان نے سیاں پٹیاں بھی باندھ رکھی تھی۔
احتجاج میں شامل بی جے پی ضلع صدر محمد یوسف بٹ نے بتایا کہ’’سال 1975 کی ایمرجنسی، بھارت کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس وقت کی حکومت نے جمہوری حقوق معطل کر کے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈال دیا اور میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ آج کا دن ہمیں اس تاریخ کی یاد دلاتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اس دن کو یاد کرکے اس عزم کو دہرانا چاہئے کہ ہمیں کبھی بھی جمہوریت کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہئے۔‘‘