جموں: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور انچارج، جموں و کشمیر، ترون چُگ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو جموں و کشمیر میں پانچ نئے اضلاع بنائے گی، اس طرح اضلاع کی کل تعداد 25 ہو جائے گی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے ترقیاتی منصوبے کو ایک نیا رخ دیتے ہوئے صوبے میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا وعدہ کیا ہے۔
ترون چگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز نے ملک بھر میں کئی اہم انتظامی اصلاحات کی ہیں اور اسی تسلسل میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے لیے بھی اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چگ نے کہا کہ نو شہرہ، کالاکوٹ، سندر بنی سمیت پانچ نئے اضلاع کے قیام سے پہاڑی علاقوں کے انتظامی مسائل حل ہوں گے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔