پلوامہ: جموں کشمیر کے پلوامہ میں بی جے پی یونٹ نے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں گاؤں چلو ابھیان کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس میں بی جے پی یونٹ پلوامہ کے ضلع صدر محمد لطیف بٹ کے علاؤہ پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران پارٹی کے عہدروں کو گاؤں چلو ابھیان کے تحت بوتھ کنوینر اور دیگر کارکنان کو تربیت دی گئی۔
بعد ازاں بی جے پی پارٹی ہیڈکوارٹر پلوامہ میں اور ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں نے آج تک ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کئے جب کہ بی جے پی نے کئی اسکیمیں متعارف کیں جن سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس وجہ سے ہم نے بی جے پی کا انتخاب کیا۔