ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بی جے پی نے مزید 6 امیدوروں کے ناموں کی فہرست جاری کی، رویندر رینہ نوشہرہ سے لڑیں گے انتخاب - JK Assembly election 2024 - JK ASSEMBLY ELECTION 2024
مشتہر کی گئی اس فہرست میں بی جے پی کے جموں کشمیر کے صدر رویندر رینہ کو بھی جگہ ملی ہے جوکہ جموں صوبے کے نوشہری اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔
Published : Sep 2, 2024, 8:40 PM IST
|Updated : Sep 2, 2024, 8:50 PM IST
سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر نے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں یہ بی جے پی مشتہر کی گئی چوتھی فہرست ہے۔ مشتہر کی گئی اس فہرست میں بی جے پی کے جموں کشمیر کے صدر رویندر رینہ کو بھی جگہ ملی ہے جوکہ جموں صوبے کے نوشہری اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔
وہیں سرینگر کے سابق کارپوریٹر عارف راجہ کو سرینگر کے عیدگا حلقے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ لال چوک اسمبلی انتخابی حلقے سے انجینئیر اعجاز حسن کو منڈیٹ ملا ہے اور زاہد حسین کو چرار شریف سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ اسی طرح علی محمد میر خانصاب نشست کے پارٹی امیدوار نامزد کئے گئے ہیں جبکہ ونودگپتا کو رجواری(ایس ٹی) سے انتخاب کرنے جارہے ہیں۔