اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دیوندر سنگھ رانا کی وفات پر سیاسی حلقوں میں سوگ

دیوندر سنگھ رانا کی وفات پر سیاسی حلقے سوگوار، بی جے پی سمیت دیگر سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں نے ان کی خدمات کو سراہا۔

دیوندر سنگھ رانا کی وفات پر سیاسی حلقوں میں سوگ
دیوندر سنگھ رانا کی وفات پر سیاسی حلقوں میں سوگ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

جموں:جموں و کشمیر کے معروف سیاستدان اور حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے دیوندر سنگھ رانا کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر سنیل شرما، ذو الفقار چودھری اور پی ڈی پی نائب صدر حمید چودھری نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔

دیوندر سنگھ رانا کی وفات پر سیاسی حلقوں میں سوگ (ETV Bharat)

بی جے پی کے سنیل شرما نے کہا: ’’رانا جی ایک ایسی انسان تھے جن کی خدمات، اخلاق اور برتاؤ کی مثال دی جاتی رہے گی۔ ان کے پاس معاملات کو سمجھنے اور چیلنجز کا سامنا کرنے کی غیر معمولی صلاحیت تھی۔ ان کی وفات نہ صرف خاندان اور پارٹی کا نقصان ہے بلکہ یہ جموں و کشمیر کی سیاسی فضاء کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ میرے لئے، ذاتی طور پر بھی یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘ انہوں نے ’’متوفی کے لئے شانتی اور اہل خانہ کو یہ صدمہ سہنے کی ہمت‘‘ کے لیے بھی دعا کی۔

ادھر، پی ڈی پی کے نائب صدر حمید چودھری نے بھی دیوندر سنگھ رانا کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’رانا جی جیسے بڑے انسان کا جموں و کشمیر سے رخصت ہونا بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کا سیاسی تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، لیکن وہ ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش رہے۔ آج ہم سب کو ان کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کی وفات سے جموں و کشمیر کی سیاست اور برادری میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جو شاید کبھی پر نہ ہو سکے۔‘‘

یاد رہے کہ نگروٹہ سے بی جے پی کی ٹکٹ پر اسمبلی پہنچے دیویندر سنگھ رانا کا گزشتہ شام دہلی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوا وہ 59 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں تقریباً ایک ہفتہ قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا سال 2022 میں نیشنل کانفرنس کو خیرباد کہہ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر: بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نہیں رہے، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

ABOUT THE AUTHOR

...view details