سرینگر (جموں کشمیر) :لوک سبھا انتخابات سے قبل جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیز، کنونشنز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے جموں و کشمیر میں ’’گاؤں چلو ابھیان‘‘ شروع کیا گیا ہے۔ اس تشہیری کے تحت گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں بی جے پی نے پبلک کنونشن کا انعقاد کیا جس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما، ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ اعجاز حسین کے علاہ پارٹی کے دیگرر لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران کئی مقامی باشندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن کا اسٹیچ پر والہانہ استقبل کیا گیا۔ پارٹی لیڈر سنیل شرما نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے کام کاج کو دیکھ کر ہی بی جے پی اب لوگوں کی پسندیدہ پارٹی بن چکی ہے جس وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم کی سربراہی میں بی جے پی لوگوں کو مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘