سرینگر؛میٹنگ کا مقصد آئندہ پارلیمانی الیکشن 2024 کے لیے ایک موثر میڈیا مہم کے لیے لائحہ عمل اور خاکہ تیار کرنا تھا۔ اجلاس میں میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے اہم اراکین بشمول شریک انچارج سمیت پارٹی کے دیگر معزز عہدیداران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ہونے والی بات چیت وسیع تھی ۔ جموں و کشمیر کے ووٹروں تک پارٹی کے وژن، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کو مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر مرکوز تھی۔
اس دوران چیف ترجمان سنیل سیٹھی نے پارٹی کے پیغام کو مؤثر طریقے سے پھیلانے کے لیے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ میڈیا کے ساتھ مشغولیت کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بی جے پی کا بیانیہ خطے کے کونے کونے تک پہنچ جائے۔