پلوامہ: یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم چلائی جارہی ہے۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں بھی اس سلسلہ میں بی جے پی کی جانب س ترنگا ریلی نکالی گئی۔ ترنگا ریلی کی صدارت بی جے پی حلقہ پلوامہ کے صدر راج محمد وانی نے کی۔ اس کا آغاز ضلع کے لاجورہ گاؤں سے ہوا اور ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں اختتام پذیر ہوا۔ بی جے پی ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بھٹ، حلقہ صدر پلوامہ راج محمد وانی، صہیب ایوب صدر اقلیتی مورچہ اور بی جے پی یونٹ پلوامہ کے دیگر سینئر ممبران اور مقامی لوگوں نے ترنگا یاترا میں شرکت کی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ترنگا ریلی کا انعقاد - Tiranga Rally in Pulwama - TIRANGA RALLY IN PULWAMA
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع یونٹ کی جانب سے "آزادی کا امرت مہوتسو- ہر گھر ترنگا مہم" کے حصے کے طور پر ایک ترنگا ریلی نکالی گئی۔
Published : Aug 14, 2024, 2:12 PM IST
ترنگا یاترا کے دوران مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور مجاہدین آزادی کو زبردست خراج پیش کیا گیا۔ بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بھٹ نے کہا کہ وادی میں ترنگا یاترا ان لوگوں پر ایک بڑا طمانچہ ہے جو کہہ رہے تھے کہ وادی میں ترنگا نہیں لہرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے اور بڑے فرق سے کامیابی حاصل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی پر ہر کوئی نہیں لگا سکتا قومی جھنڈا، غلطی کی تو ہوگی جیل، جانیے کیا ہے قانون؟ - independence day 2024
بی جے پی حلقہ پلوامہ کے صدر راج محمد نے کہا کہ وہ ہر گھر ترنگا کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور عنقریب وادی میں ہر کوئی اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں گے۔