بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور گاؤں میں اتوار کی شام دو بچے ایک نالے میں گر گیے تھے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بچے جن کی عمر تقریبا 7 سے 8 سال بتائی جا رہی ہے، ایک اسلامی تقریب میں شرکت کے لیے مسجد جا رہے تھے، جہاں اچانک پھسل کر نالے میں جا گرے۔
غور طلب ہو کہ اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ موقع پر پہنچ گیے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ اس دوران ایک لڑکے کو فوری طور پر بچا لیا گیا ۔
ایک پولیس اہلکار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچے کی جان بچا لی گئی ہے، باقی دوسرے بچے کو ٹیم بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ دونوں بچوں کی شناخت عریب بشیر میر ولد بشیر احمد میر اور صابق مشتاق کے طور پر کی گئی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک تلاشی ابھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے وادی میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری تھا اور اس کی وجہ سے نالوں میں پانی کا بہاؤ کافی تیز ہو گیا تھا۔