بارہمولہ:منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاررائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ پولیس نے 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے۔
بیان میں ان کی شناخت بشارت احمد رینہ ولد عبدالطیف رینہ ساکن سلام آباد اوڑی، چنگیز خان ولد منیر حسین ساکن بنڈی اوڑی، منظور احمد لون عرف منا ولد غلام محمد ساکن لاچھی پورہ بجہامہ، نذر الدین بھٹی ولد کرم الدین ساکن مدیان کملکوٹ، سید مہتاب حسین ولد سید آزاد حسین ساکن پارن پیلن اوڑی، عمران احمد خان ولد محمد زمان ساکن نور کھاہ، عاشق حسین پرے عرف الٰہی ولد عبدالرزاق ساکن لاوے پورہ ایچ ایم ٹی، الطاف احمد میر ولد غلام محمد ساکن ملہ پورہ سوپور، عامر سبحان ملہ ولد محمد سبحان ملہ ساکن وترگام واگورہ اور ساحل احمد ریشی ولد عبدالصمد ریشی ساکن چھان پورہ کنزر کے طور پر کی گئی ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ اوڑی، لچھی پورہ، بنڈی، کملکوٹ،پارن پیلن، نور کھاہ، نائو پورہ، واگورہ، کریری، کنزر اور ضلع کے دوسرے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے اور منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔