بارہمولہ (جموں کشمیر):وادی کشمیر خاص کر شمالی علاقوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت رواں برس کے پہلے ماہ میں 24 مقدمات درج کیے ہیں جب کہ 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 3 انتہائی مطلوب منشیات فروش بھی شامل ہیں۔
بارہمولہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی بر آمد کی ہے ہیں۔ رواں برس حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں میں خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے ایک خاتون پو پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال 2023 میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمات درج کیے۔ پی آئی ٹی /این ڈی پی ایس ایکٹ/ پی ایس اے کے تحت 75 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے جبکہ منشیات فروشوں کی سات غیر منقولہ جائیداد بھی قرق کی گئی۔