بارہمولہ:ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے نورکھا سے بگنا علاقے کی جانے والی رابطہ سڑک کئی سالوں سے خستہ حال کا شکار ہے۔ سڑک خستہ حال ہونے سے دھول اور مٹی اڑنے کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ بھی لاحق ہے۔ اس سڑک پر ایک سکول بھی ہے جس میں سکولی بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو آنے جانے میں بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سڑک پر بڑے بڑے گڈھے ہیں، جب بارش ہوتی ہے تو گندا پانی ان گڈھوں میں جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کئی بار محکمہ ار این بی سے اس سڑک کی مرمت کا کام کرنے کے لیے گزارش بھی کی تھی لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔
غور طلب ہو کہ مقامی لوگوں نے محکمہ ار این بی پر الزام لگایا ہے کہ محکمہ ان رابطہ سڑکوں کو مرمت اور تعمیر کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ ہماری یہ رابطہ سڑک پچھلے کئی سالوں سے خستہ حالت کا شکار ہے، ابھی تک سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔