اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اے این سی نے کیا انڈیا الائنس کے حق میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان - Lok Sabha Election 2024

عوامی نیشنل کانفرنس پارلیمانی انتخابات میں وادی کشمیر کی سبھی نشستوں پر انڈیا الائنس کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلائے گی۔

اے این سی نے کیا انڈیا الائنس کے حق میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان
اے این سی نے کیا انڈیا الائنس کے حق میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان (تصویر: اے این سی)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 1:44 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) :عوامی نیشنل کانفرنس (اے این سی) کے نائب صدر نے وادی کشمیر میں انڈئن الائنس کے امیدواروں کے حق میں7مئی سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ ’’حالانکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) وادی میں پہلے ہی میدان چھوڑ کر فرار ہوئی ہے تاہم ان کے در پردہ امیدواروں کو الیکشن میں ووٹر سبق سکھائیں گے۔‘‘ عوامی نیشنل کانفرنس کے زعماء میں سرینگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

قبل ازیں، عوامی نیشنل کانفرنس نے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں پارٹی امورات کے علاوہ پارلیمانی انتخابات پر سنیئر لیڈروں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ کے دوران تمام لیڈروں نے اپنے تاثرات پیش کئے۔ میٹنگ کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ نے اعلان کیا کہ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی نیشنل کانفرنس7مئی سے وادی میں انڈئن الائنس کے امیدواروں کے حق میں الیکشن مہم چلائے گی۔ انہوں نے کہا: ’’انتخابی مہم کا آغاز7مئی کو سرینگر کے لاوی پورہ علاقے میں انڈئن الائنس کے امیدوار کے حق میں عوامی جلسہ سے کیا جائے گا۔ جس کے بعد بارہمولہ نشست اور جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست کیلئے بھی 10سے15جگہوں پر عوامی نیشنل کانفرنس انتخابی مہم چلائے گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان انتخابی مہموں میں نیشنل کانفرنس،کانگریس، سی پی آئی ایم اور جموں کشمیر پیپلز فرنت کے کارکنوں اور لیڈروں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ شاہ نے کہا کہ ان کی جماعت یہ کوشش کرے گی کہ وادی میں الائنس کے امیدوار کامیاب ہوں۔ ان کا کہنا تھا ’’جموں میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی جائے گی، اور جو رپورٹس جموں سے موصول ہو رہی ہیں، ان کے مطابق جموں میں انڈین الائنس اور کانگریس کے امیدوار کامیاب ہو رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر چہ بی جے پی نے وادی میں پہلے ہی میدان کھلا چھوڑا ہے اور راہ فرار اختیار کی ہے، تاہم ان کے در پردہ امیدواروں کا حشر بھی انتخابات میں سامنے آئے گا اور انہیں رائے دہندگان مزہ چکھائیں گے۔ مظفر شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ انتخابات بی جے پی اور انکی ہم خیال جماعتوں کو کرارا جواب دے گی اور5 اگست2019کے فیصلے کو یکسر مسترد کرے گی۔ شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے11دسمبر2023کے عدالتی فیصلے کو بھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ مظفر شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر اس وقت خطرناک سیاسی، معاشی، انتظامی اور سماجی صورتحال سے گز رہا ہے اور اس صورتحال سے لوگوں کو باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کارروائی نہ کی گئی تو 2020انتخابات میں ہوئی دھاندلی کا ویڈیو منظر عام پر لایا جائے گا: اے این سی - ANC on Rigging in 2020

ABOUT THE AUTHOR

...view details