ETV Bharat / jammu-and-kashmir
عوامی نیشنل کانفرنس کا مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اتحاد کی وکالت - Awami National Conference - AWAMI NATIONAL CONFERENCE
Unity against policies of central government عوامی نیشنل کانفرنس کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انکے خلاف متحد ہونے کی بات کہی ہے۔
Published : Jul 14, 2024, 9:45 PM IST
سرینگر: مرکزی حکومت پر جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات سرد خانے کی نذر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عوامی نیشنل کانفرنس کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ بی جے پی”بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے“۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مظفر شاہ نے کہا کہ بھاجپا جموں کشمیر میں بار بار اسمبلی انتخابات التواءمیں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور وہ سپرئم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کر نے میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا بی جے پی جموں کشمیر پر اپنا کنٹرول نہیں کھونا چاہتے، کیونکہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ جس دن جموں کشمیر میں الیکشن ہونگے انہیں ایک بڑی ہار کا سامنا کرنا پرے گا“۔ شاہ نے مرکزی وزیر داخلہ سے پوچھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ جموں کشمیرمیں ریاست کا درجہ بحال کرینگے،اور انہیں اس بات کا بھی علم ہے کہ ایک نہ ایک دن انہیں یہ فیصلہ لینا پڑے گا۔ مظفر شاہ نے تاہم کہا کہ ” جس دن بھی جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملے گا،جو قوانین یہاں مرکز نے جبری طور پر نافذ کئے ہیں انہیں جہلم برد کیا جائے گا.
انہوں نے مرکزی حکومت جموں کشمیر میں ایسے قوانین نافذ کر رہیں ہے،جس سے اس کی رہی سہی شبیہ بھی خراب ہو رہی ہے۔ بھاجپا پر بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کا الزام عائد کرتے ہوئے عوامی نیشنل کانفرنس کے سنیئر نائب صدر نے کہا کہ اس جماعت کو حالیہ انتخاب میں لوگوں نے سبق سکھایا۔ انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لئے بغیر کہا کہ بھاجپا کی ذیلی تنظیموں کے امیدواروں کی ضمانتیں حالیہ پارلیمنٹ انتخابات میں ضبط ہوئیں،جو اس بات کی عکاس ہے کہ لوگ ان سے کتنے متنفر ہیں۔
شاہ نے کہا ابھی بھی وقت زیادہ نہیں گیا،اگر یہ جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور لوگوں کی آواز سے آواز ملا کر اتحاد کریں تو یہ انکے لئے بہتر ہوگا۔شاہ نے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کو پہلے ہی متنبہ کیا جاچکا تھا کہ وہ ولوگوں کے احساسات اور جذبات کے برعکس کام کر رہے ہیں تاہم وہ سنبھل نہ پائے اور لوگوں نے انہیں پارلیمنٹ الیکشن میں بہتر طریقے سے سمجھایا۔شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی اے جی ڈی ابھی ختم نہیں ہوئی،کیونکہ کل صورتحال بالکل مختلف ہوسکتی ہے،تاہم انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سمیت دیگر جماعتوں سے کہا کہ انہیں اس طرح پی اے جی ڈی کو نہیں چھوڈنبا چاہے تھا۔ شاہ نے کہا کہ اتحاد میں عظیم طاقت ہے اور مل کر ہی لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے کام کیا جاسکتا ہے۔
TAGGED:
AWAMI NATIONAL CONFERENCE