ترال، پلوامہ:جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے وادی میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی سیاسی مہم عروج پر ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڈ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ ووٹروں کو اپنی جانب راغب کیا جائے۔ اس سلسلے میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اور اب عوامی اتحاد پارٹی کے ٹکٹ پر چناؤ لڑنے والے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بھی کئی مقامات کا دورہ کیا۔
ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کو بڑی تعداد میں عوامی حمایت حاصل (ETV Bharat Urdu) ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کو بڑی تعداد میں عوامی حمایت حاصل ہے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (ETV Bharat Urdu) عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال کے اری پل میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی، جس کے دوران انہوں نے لوگوں کے کئی وفود سے ملاقات کی اور ان سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کو بڑی تعداد میں عوامی حمایت حاصل ہے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (ETV Bharat Urdu) ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کو بڑی تعداد میں عوامی حمایت حاصل ہے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
عوامی اتحاد پارٹی جنوبی کشمیر میں کامیاب ہوگی، ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا دعویٰ - JK Assembly Elections 2024
اس موقع پر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ عوام اس بار خاندانی سیاست کو منہ توڑ جواب دیں گے اور امید ظاہر کی کہ انجینئر رشید کی قیادت میں اے آئی پی اس بار بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت پر لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ اگر رشید جیل سے رہا ہوتے ہیں تو ان کا پہلا دورہ ترال حلقے کا ہوگا۔