منڈی:ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ, اڈیشنل ترقیاتی کمشنر پونچھ شریک ہوئے۔ اس دوران مختلف محکموں کے ضلع اور تحصیل سطح کے تمام آفسران اور ملازمین موجود رہے۔ جب کہ ان کے علاوہ سابق بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی سمیت، سابق سرپنچ، پنچ علاقہ کے معززین و مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کی۔ یاد رہے کہ پروگرام کے دوران سکولی طالبات نے ایک بہترین پروگرام بھی پیش کیا۔ اس موقعے پر جہاں سرکار کی جانب سے مختلف محکموں کے تحت چلائی جارہی اسکیموں کے متعلق لوگوں کو اہم جانکاری فراہم کی گئی، وہی سابق سرپنچ مبشر حسین بانڈے، سماجی کارکن عبدالحد بھٹ، محمد بشیر، محمد اسلم ملک، محمد فرید اور سابق بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی نے علاقہ میں لوگوں کو درپیش مختلف مسائل اجاگر کیے۔
جس میں غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی کا خستہ حال نظام, گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی کی عمارت کی عدم دستیابی, سڑکوں کی ابتر حالت, محکمہ سیاحت کے تحت چل رہے کاموں میں سست روی, محکمہ تعلیم میں عملہ کی قلت, محکمہ خوراک میں بی پی ایل اور اے پی ایل راشن کارڈوں کا معاملہ و دیگر لوگوں کو درپیش مسائل سر فہرست رہے۔