اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں 33 افراد نے ہوم ووٹنگ کے ذریعہ کیا حق رائے دہی کا استعمال - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

Jammu and Kashmir Assembly Elections 2024: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے ترال میں 33 افراد نے ہوم ووٹنگ کے ذریعہ اپنے حق راے دہی کا استعمال کیا۔

at tral in south kashmir many people exercise their franchise through ECI home voting
ترال میں 33 افراد نے ہوم ووٹنگ کے ذریعہ کیا حق راے دہی کا استعمال (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 12:00 PM IST

Updated : Sep 13, 2024, 12:05 PM IST

ترال، پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ان دنوں اسمبلی انتخابات 2024 کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری سطح پر انتخابات کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے حوالے سے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں معمر اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے ہوم ووٹنگ کی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے معقول انتطات کیے گئے ہیں۔

ترال میں 33 افراد نے ہوم ووٹنگ کے ذریعہ کیا حق راے دہی کا استعمال (ETV Bharat Urdu)
ترال میں 33 افراد نے ہوم ووٹنگ کے ذریعہ کیا حق راے دہی کا استعمال (ETV Bharat Urdu)

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تقریباً تین درجن افراد نے گھر بیٹھ کے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا۔ ہوم ووٹ ڈالنے والے ان افراد نے انتظامیہ کی اس منفرد کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کہلانے کا حقدار ہے۔ گھر بیٹھ اپنے حق رائے دہی کی سہولت کا فائدہ اٹھانے والے افراد نے کہا کہ جمہوریت کے جشن میں ہم سب کو مل کر اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے اور بہتر نمائندہ چننا چاہیے۔

ترال میں 33 افراد نے ہوم ووٹنگ کے ذریعہ کیا حق راے دہی کا استعمال (ETV Bharat Urdu)
ترال میں 33 افراد نے ہوم ووٹنگ کے ذریعہ کیا حق راے دہی کا استعمال (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

پہلے دو مرحلوں میں اے آئی پی کے 26 امیدواروں سمیت کُل 214 آزاد امیدوار میدان میں - Assembly Election 2024

کیونکہ ترقیاتی نظریہ وغیرہ سے ترال کو اب تک نظر انداز کیا گیا ہے۔ لیکن اب وقت آچکا ہے کہ ایک قابل، دیانت دار اور محنتی نمائندے کو منتخب کیا جانا چاہیے۔ اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ ہوم ووٹنگ کے لیے رجسٹرڈ پنتیس میں سے 33 افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے اور دو ووٹر فی الوقت ناسازیٔ صحت کے حوالے سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Last Updated : Sep 13, 2024, 12:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details