اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منشیات کے خلاف مہم کے تحت گاندربل پولیس نے کئی علاقوں میں بھنگ تباہ کردی - Campaign Against Drugs - CAMPAIGN AGAINST DRUGS

جموں وکشمیر میں منشیات کے خلاف جنگ جاری ہے۔ گاندربل میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں بھنگ کے پودے تباہ کیے۔

As part of the anti-narcotics drive, the Ganderbal police destroyed cannabis in many areas
منشیات کے خلاف مہم کے تحت گاندربل پولیس نے کئی علاقوں میں بھنگ تباہ کردی (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 12:53 PM IST

گاندربل:گاندربل پولیس نے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے میونسپل کونسل گاندربل کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن گاندربل کے حدود میں آنے والے کئی علاقوں میں کھڑی بھنگ کو تباہ کر دیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر یہ مہم ہفتہ کو بملورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں خاص طور پر دریائے سندھ کے کناروں پر کھڑی بھنگ کو تباہ کرنے کے لیے چلائی گئی۔

اس مہم میں پولیس میونسپل کونسل گاندربل اور سیول سوسائٹی کے ارکان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او گاندربل منظور احمد بھی موجود تھے۔ بھنگ تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور میونسپل حکام نے لوگوں میں منشیات کے حوالے سے آگاہی بھی دی اور لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کھڑی بھنگ کو تباہ کرنے کے لیے آگے آئیں تاکہ وادی سے اس زہر کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے گاندربل ضلع میں کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ منشیات فروشوں کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری مہم بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی - Campaign Against Drugs

ABOUT THE AUTHOR

...view details