اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کیا گیا ہے: صوبائی کمشنر کشمیر - کھیلو انڈیا سرمائی کھیل

Khelo India Winter Games کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن سیاحتی مقام گلمرگ میں 21 فروری سے 26 فروری تک جاری رہے گا۔ اس کھیل ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقربیاً 4 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Etv Bharatall-arrangements-completed-for-khelo-india-winter-games-div-comm-kashmir
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کیا گیا ہے: صوبائی کمشنر کشمیر

By UNI (United News of India)

Published : Feb 10, 2024, 3:15 PM IST

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ 21 فروری سے شروع ہونے والی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے لئے تمام انتظامات کو مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کشمیر میں برف باری بھی ہوئی ہے لہذا یہ گیمز 21 فروری سے باقاعدہ شروع ہوں گی۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے لئے تمام تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے اور اب یہاں برف باری بھی ہوئی ہے لہذا یہ گیمز 21 فروری سے شروع ہوں گی'۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں سیاحتی مقامات و دیگر جگہوں پر بیت الخلا کا انتظام نہیں ہوتا تھا لیکن اب اس کمی کو بھی پورا کیا گیا ہے۔
وجے کمار بدھوری نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر ہی نہیں بلکہ ہائی وے پر بھی بیت الخلا کا انتظام نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب ان تمام مقامات پر بیت الخلا کا بندوبست کیا گیا ہے ان کی اچھی طرح سے دیکھ ریکھ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز 21 فروری سے


کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 21 فروری سے ہو رہا ہے۔ کھیلوں کا یہ ایونٹ 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اس ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قرب 4 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔بتادیں کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پہلا ایونٹ فروری اور مارچ سال 2020 میں لیہہ اور گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details