اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال۔۔ فوج کی جانب سے دو روزہ بیڈمنٹن چیمپین شپ کا اہتمام - Tral Badminton Championship

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فوج کے زیر اہتمام دو روزہ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں دو سو کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ترال میں دو روزہ بیڈمنٹن چمپئن شپ کا اہتمام
ترال میں دو روزہ بیڈمنٹن چمپئن شپ کا اہتمام (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 7:04 PM IST

ترال۔۔ فوج کی جانب سے دو روزہ بیڈمنٹن چیمپین شپ کا اہتمام (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فوج کی 42آر آر نے انڈور سپورٹس اسٹیڈیم، ترال میں دو روزہ بیڈمنٹن چمپئن شپ کا اہتمام کیا۔ چمپئن شپ میں قریباً دو سو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے ساتھ ہی کشمیر کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب ترغیب دینا ہے۔

اس موقع پر چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں جوش و خروش دیکھا گیا اور انہوں نے فوج کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ ترال کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد ہونے چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہو سکے۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ فوج کی جانب سے اس سے قبل بھی ترال کے مختلف علاقوں میں سپورٹس ایونٹ منعقد کیے گئے ہیں اور فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی صلاحتیوں کو بروے کار لانے کے لیے مختلف پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ دریں اثناء، ترال علاقے میں کھیل کے میدانوں کی قلت کے حوالہ سے طویل عرصہ سے کھلاڑیوں کو شکایات ہیں۔ کھلاڑیوں نے حکام سے کھیل کے لئے بنیادی ڈھانچے خاص کر اسپورٹس اسٹیڈیم کو مضبوط بنانے اور ہر علاقے میں کھیل کے میدان فراہم کرنے کی تلقین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'سڑک پر کب تک کرکٹ کھیلیں؟ ہمیں بھی کھیل کا میدان چاہیے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details