جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک مشتبہ نقل و حمل دیکھنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی۔ بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ہفتے کی علی الصبح ایل او سی کے نزدیک مشتبہ نقل و حمل دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جو ہنوز جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر حالیہ برف باری کے بعد فوج انتہائی الرٹ اور ہوشیار ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔