اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی راجوری میں ہوائی فائرنگ - Army opens fire in Rajouri - ARMY OPENS FIRE IN RAJOURI

Suspect Movement in Rajouri راجوری کے سروتھا مہرا درہال علاقے میں فوجی کیمپ کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بعد سنتری نے ہوا میں گولیوں کے کئی راؤنڈ فائر کیے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

army-opens-fire-after-noticing-suspicious-movement-in-rajouri
مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی راجوری میں ہوائی فائرنگ

By UNI (United News of India)

Published : Apr 6, 2024, 3:09 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے درہال سروتھا مہرا علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد فوج نے ہوائی فائرنگ کی۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے سروتھا مہرا درہال علاقے میں فوجی کیمپ کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بعد سنتری نے ہوا میں گولیوں کے کئی راؤنڈ فائر کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد گاؤں کی طرف فرار ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شاردا شریف علاقے میں بھی تلاشی لی، تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لانے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک راجوری کے کئی دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

واضح رہے کہ جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے اوڑی کے صابورہ نالے میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details