جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دو الگ الگ مقامات پر مشتبہ ڈرونز کی نقل و حمل دیکھی گئی اور فوج نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ میں ایل او سی کے مینڈھر سیکٹر میں جمعہ کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے ڈرون کی نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہا کہ فوج نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد یہ ڈرون واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بالکل اسی وقت گل پور سیکٹر میں بھی دو کواڈ کاپوٹرس کو فضا میں گھومتے ہوئے دیکھا جو بھارتی فوج کی طرف سے فائر کھولنے کے واپس چلے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔