جموں:جموں و کشمیر کے اکھنور علاقے میں جاری آپریشن میں پیر کو فوج کے ایک کتے نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے عظیم قربانی دی۔
فوجی حکام نے بتایا کہ جب ہمارے سپاہی عسکریت پسندوں تک پہنچ رہے تھے تو کتے کو دشمن کی گولی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کی ہمت، دیانت اور لگن کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
فوج نے بیان میں مزید کہا کہ جاری آپریشن میں اب تک ایک عسکریت پسند کو مارا گیا ہے اور جنگی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
کتا فینٹم اسپیشل نیم فوجی دستوں کا حصہ تھا جب وہ عسکریت پسندوں کا پیچھا کرتے ہوئے ایکشن میں مارا گیا۔
بھارتی فوج نے شہید کتے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کی غیر معمولی بہادری اور لگن کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی فوج نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کتے کی وفاداری اور لگن کی تعریف کی ہے۔
اس سے پہلے دن میں، حکام نے کہا تھا کہ عسکریت پسندوں نے اکھنور علاقے میں فوج کی گاڑی پر گھات لگانے کی کوشش کی، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ عسکریت پسندوں کی جانب سے گھات لگانے کی کوشش ناکام ہوگئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔