بانڈی پورہ:بانڈی پوری کے شیخ پورہ گاوں میں منعقدہ سہ روزہ ڈینٹل کیمپ کے انعقاد کا مقصد گریز کے جرنیال، نیرو، بڈوگا اور سروداب دیہات کے مقامی باشندوں کو دانتوں کی پریشانیوں سے نجات دلانے کوشش اور ضروری خدمات فراہم کرنا تھا۔
شیخ پورہ گاؤں میں سہ روزہ مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد (etv bharat) ڈاکٹر پرتیبھا اٹھاولے نے کہاکہ کیمپ میں دانتوں کی جانچ، صاف صفائی ، دانت اکھاڑنے، بھرنے اور منہ کی صفائی سے متعلق احتیاطی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ڈینٹل کیمپ سے کل 208 مقامی باشندوں نے استفادہ حاصل کیا۔ ہم نے دور دراز کے گاوں میں بھی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تا کہ وہ وہاں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بڈگام کے چرمجرو میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
دریں اثناء ڈاکٹر پرتیبھا اٹھاولے ایک ڈینٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن اور مصنف بھی۔وہ کئی برسوں سے کشمیر کے دور دراز گاؤں میں مفت دانتوں کے کیمپ کا اہتمام کر رہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ دانتوں کی دیکھ بھال بے حد ضروری ہے۔لوگ لاپرواہی میں اسے نظر انداز کرتے ہیں جس کے باعث انہیں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کی ان ہی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔مستقبل میں مفت کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔