اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے حوالےسے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے اننت ناگ میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقعے پر اپنی پارٹی کے ضلع صدر و سابقہ رکن اسمبلی کوکرناگ عبدالرحیم راتھر نے کا کہنا ہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست کی ریکارڈ ووٹنگ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشت پر بھی بڑا مثبت اثر پیدا کر سکتی ہے۔ پچھلے برسوں کے مقابلے میں اس سال لوگوں نے گھروں سے نکل کر حق رائے دہی کا استعمال کیا تاکہ ایوان میں جموں کشمیر کی نمائندگی ہو سکے۔