پلوامہ (جموں و کشمیر): منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے آج ضلع پلوامہ کے اوڈورہ شاورہ لیتر کے گاؤں میں آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلدار زیشان طارق، پولیس، سول ایڑمنسٹریشن کے افسروں کے علاوہ ولیج ویلفر کمیٹی اوڈورہ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے دوران اوڈورہ گاؤں کے مختلف گلی، کوچوں اور سڑک کے کناروں پر اگی جنگلی بھنگ کو تباہ کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے دور رکھا جاسکتا ہے بلکہ گاؤں کی خوبصورتی کو بھی مزید تقویت مل سکتی ہے۔
زیشان طارق نے کہا کہ گاؤں کی ویلفیئر کمیٹی کا یہ قدم گاؤں کی فلاح و بہبودی کے لئے ایک بہترین قدم ہے اور اس طرح کے اقدامات سے لوگوں میں ایک مثبت سوچ پیدا ہوگی جس سے منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصان کو ختم کیا جا سکتا ہے۔