اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے کوکرناگ میں آپریشن تیسرے دن بھی جاری، اضافی فورسز تعینات - Anantnag encounter update - ANANTNAG ENCOUNTER UPDATE

اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک شہری کے گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ اس تصادم میں دو فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تصادم ہفتے کے روز شروع ہوا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔

اننت ناگ میں آپریشن ابھی بھی جاری
اننت ناگ میں آپریشن ابھی بھی جاری (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 4:16 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن پیر کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا۔ ہفتہ کو اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ ہوئی تھی جس میں کم از کم دو فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ تلاشی مہم کو تیز کرنے کے لیے اور عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنے کے لیے مزید فورسز کو موقعے پر بھیجا گیا ہے۔

مہم کوکرناگ کے اہلان گڈولے جنگلاتی علاقے میں جاری ہے۔ قبل ازیں آئی جی پی کشمیر زون وی کے بِردی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بالائی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں باخبر تھے۔ آئی جی پی بِردی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گاگر مانڈو علاقے میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

آئی جی پی کشمیر زون نے بتایا کہ خبر ملی تھی کہ یہاں پر عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جب سیکیورٹی فورسز نے ان عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا تو انہوں نے کارروائی کی جس میں ایک شہری اور دو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فی الحال پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حکام کے مطابق اننت ناگ کے کوکر ناگ کے جنرل علاقے میں بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن کے دوران یہ انکاؤنٹر ہوا۔ جس میں حولدار دیپک کمار یادو اور لانس نائک پراوین شرما اننت ناگ میں ہلاک ہو گئے۔

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی اور بھارتی فوج کے تمام رینکوں کے عہدیداروں نے ہفتہ کو اس تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے حوالدار دیپک کمار یادو اور لانس نائیک پراوین شرما کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details