ترال:مرکز کے زیر انتظام ہوٹی جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میں گزشتہ تین برسوں کے دوران تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے جتنے کام کئے گئے ہیں اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی سی ممبر آری پل اور اپنی پارٹی کے پرواژنل سیکرٹری بھی ہیں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آری پل علاقے میں جہاں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لائ گئی ہے۔ وہیں سڑک رابطے کی بحالی، اہمیت کے حامل پلوں کی تعمیر، پانی اور دیگر شعبوں میں گراں قدر کام کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے علاقے کا نقشہ تبدیل ہو گیا ہے۔اب یہاں عوام کو راحت نصیب ہوئی ہے۔ تاہم چند عناصر اپنی سیاسی اختلافات کی وجہ سے ہمارے کاموں کو کریڈٹ نہیں دینا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو اپنے مفادات کی تکمیل چاہیے جو اس وقت ممکن ہی نہیں ہے۔
منظور گنائی نے مزید بتایا کہ اگر انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کام کیا ہوتا تو یہاں صورتحال مختلف ہوتی لیکن انہوں نے صرف اپنے عزیز واقربا کو بینکوں میں نوکری فراہم کی ۔ عام لوگوں کو صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا گیا لیکن اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔ عوام میں سیاسی بیداری پیدا پو چکی ہے۔