دلی کے اشارے پر الائنس نیشنل کانفرنس کے خلاف بنائے جارہے ہیں: تنویر صادق سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی اپنے منشور کو آگے لیجانے کے لیے اب فوج کا سہارا لے رہی ہے، جو کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی سریحاً خلاف ورزی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو نوٹس لینا چاہئے۔
وہیں انہوں نے کہا کہ عمر عبدللہ کے شمالی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر انتخاب لڑنے کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ ان کے بارہمولہ پارلیمانی حلقے سے انتخابات لڑنے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ان باتوں کا اظہار تنویر صادق نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ پر فوج کی جانب سے کشمیر یونیورسٹی میں کیا جانے والا جانکاری پروگرام اگرچہ منسوخ کیا گیا، تاہم اگر اس پروگرام کو منعقد کیا جاتا تو یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی تھی، کیونکہ یونیفارم سول کوڈ بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور میں ہے جو کہ فوج کا سہارا لے کر لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو سنجیدہ سے نوٹس لینا چائیے۔
انہوں نے سوال انداز میں کہا کہ آٹونامی یا ریاستی درجے کی بحال جیسے این سی کے منشور ہیں کیا فوج آٹونامی سے متعلق یونیورسٹی میں سمینار کرنے جائے گی۔ایسے میں جب انتحابات کا بُگل بچ چکا ہے اور فوج کو ایسا نہیں کرنا چائیے۔
لوک سبھا انتخابات کے امیدوارواں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں تنویر صادق نے کہا کہ امیدواروں کی فہرست چند دنوں میں سامنے آئی گی اور ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ مخالف جماعتیں این سی کے امیدواروں کے سامنے آنے میں بڑی بے صبر نظر آرہی ہیں کیونکہ وہ اسی حساب سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنا چاہتی ہے۔
شمالی کشمیر سے عمر عبدللہ کے پارلیمان امیدوار کے طور انتخاب لڑنے پر انہوں نے کہا کہ ابھی یہ سب قیاس آرئیاں ہیں اور اس پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور آنے والے وقت میں سب صاف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرس نے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے اور ہم اس وقت لوگوں کے پاس اپنا منشور اور پروگرام لے کر جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:تنقید کے بعد فوج نے سیمینار منسوخ کرنے کا اعلان کیا
غلام نبی آزاد کی ڈی پی اے پی اور سید الطاف بخاری کی اپنی پارٹی کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ یہ سب پارٹیاں نیشنل کانفرنس سے خوف کھاتی ہیں۔ اس لیے ایسے الائنس یا محاز بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اے ،بی اور سی ٹیم جب اکیلے جب کچھ کمال نہیں کرپائی تو اب انہیں دلی کے اشارے پر اکٹھا کیا جارہا ہے، تاکہ یہ نیشنل کانفرنس کو ٹکر دے سکے۔ لیکن پارٹی نے ایسے الائنس سے نہ تو کبھی خوف کھایا ہے اور نہ اب ڈرے گی۔