ترال، پلوامہ:حلقۂ انتخاب ترال میں نیشنل کانفرنس کانگریس اتحاد کے امیدوار سُریندر سنگھ چنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے طور پر انتخابی مہم بہتر انداز چلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1996 میں انتخاب لڑنے کے لیے میدان میں آیا اور کوئی مہم نہیں چلایا اور میں بطور امیدوار ایک کیمپ میں بٹھاتا تھا۔ انہیں پتہ ہے کہ ترال کو دہائیوں سے کوئی اپنا منسٹر نہیں ملا ہے اور اب کی بار جو پیار مجھے لوگوں کی جانب سے جو محبت، عزت مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھے لوگ ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے اور ترال کو بہتر انداز میں تعمیر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے این سی کانگریس اتحاد پر کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔ کیوں کہ مجھے نیشنل کانفرنس کی قیادت کی جانب سے سندیش آئے کہ آپ بے فکر ہو کر ترال میں الیکشن لڑیں اور کیڈر کو بتایا جائے گا کہ نیشنل کانفرنس کا ترال میں اتحاد کا امیدوار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں نیشنل کانفرنس کی بڑی لیڈر شپ یہاں میرے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے۔ جس سے سب صاف ہو جائے گا کہ اصلی امیدوار کون ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ روز ترال کے مین بازار میں ڈوڑ ٹو ڈور کمپیئن چلا رہے ہیں۔ جس کے دوران انہوں نے متعدد لوگوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ چنی نے بتایا کہ 35 سال کے بعد ترال میں بہتر ماحول میں پرانے طرز پر کسی سیاسی امیدوار کو لوگوں کے پاس جانے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترال کے لوگوں نے ایک مائنڈ سیٹ بنالیا ہے کہ دہائیوں کے بعد ایک ایسی امیدوار کو کامیاب بنائیں گے جو اب کی بار کم سے کم منسٹر بنے گا۔