اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: ٹرانسپورٹ سے لیکر کھلاڑیوں کے قیام وطعام تک تمام تیاریاں مکمل - کھیلو انڈیا ونٹر گیمز

Khelo India Winter Games جموں وکشمیر کی سپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گُل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات سے لے کر ہوٹلوں میں قیام وطعام تک بہترین اور معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔

Etv Bharatall-arrangements-completed-for-khelo-india-winter-games-in-gulmarg-secretary-sports-council
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز:ٹرانسپورٹ سے لیکر کھلاڑیوں کے قیام وطعام تک تمام تیاریاں مکمل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 5:38 PM IST

Updated : Feb 15, 2024, 7:58 PM IST

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: ٹرانسپورٹ سے لیکر کھلاڑیوں کے قیام وطعام تک تمام تیاریاں مکمل

سرینگر( جموں و کشمیر):کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 21 فروری سے منعقد ہونے جارہا ہے۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ 26 فروری کو اختتام پزیر ہوگا۔ایسے میں صوبائی سطح پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے،جبکہ جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کے قیام و طعام ، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔

جموں وکشمیر کی سپورٹس کونسل کی جانب سے کئے جارہے انتظام سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے سیکرٹری اسپورٹس کونسل نزہت گُل سے خصوصی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن کامیاب بنانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ایسے میں کھلاڑیوں کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات سے لے کر ہوٹلوں میں قیام وطعام تک بہترین اور معقول انتظامات کئے گئے۔

نزہت گُل نے کہا کہ کھیل مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے گکلمرگ میں برف کے سلوپس تیار ہوئے ہے، جبکہ گلمرگ کے اوپری ڈھلوانوں میں اس وقت سلوپس تیار کیے جارہے ہیں، تاکہ کھیل مقابلے بہتر طور منعقد کئے جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے کھلاڑی 18 سے 20 فروری تک گلمرگ پہنچ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں نزہت گُل نے کہا کہ سرمائی کھیل مقابلوں میں ملک کے مختلف ریاستوں کے تقریباً 4 سو کھلاڑی امسال شرکت کرنے جارہے ہیں،جس میں گجرات ،اڑیسہ اور دیگر ایسی دیگر ریاستوں کے کھلاڑی بھی ہیں جوکہ پہلے مرتبہ سرمائی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ ملک کی ایسی ریاستیں ہیں، جہاں برفباری نہیں ہوتی ہے۔

امسال سرمائی کھیلوں کا انعقاد گلمرگ میں اگرچہ 2 سے 6 فروری تک کیا جانا تھا، تاہم کشمیر میں طول خشک سالی کی وجہ سے طے شدہ تاریخوں کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایسے میں جنوری کے آخری ہفتے میں وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اب فروری کے تیسرے ہفتے میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں مقابلے منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:



واضح رہے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا افتتاحی ایڈیشن فروری اور مارچ 2020 میں لیہہ اور گلمرگ میں ہوا تھا، جو بھارت میں سرمائی کھیلوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا۔ جبکہ فروری 2021 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گلمرگ میں وینٹر گیمز کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا تھا۔

Last Updated : Feb 15, 2024, 7:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details