اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آل انڈیا ریڈیو سرینگر چار روز بعد بحال - ریڈیو کشمیر

AIR srinagar Service Restored ریڈیو کشمیر کے ٹرانسمٹر میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے سروس چار روز تک متاثر رہی۔ جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے بعد اس اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے آل انڈیا ریڈیو سرینگر رکھا گیا۔

air-srinagar-restores-service-after-four-days
آل انڈیا ریڈیو سرینگر چار روز بعد بحال

By UNI (United News of India)

Published : Feb 25, 2024, 11:01 PM IST

سرینگر: آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) سرینگر چار روز بعد بحال ہوا جس پر عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آل انڈیا ریڈیو سرینگر (اے آئی آر) کے ٹرانسمٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے سروس چار روز تک متاثر رہی۔معلوم ہوا ہے کہ ناربل ٹرانسمٹر میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے اے آئی آر سرینگر کی سروس چار روز تک متاثر رہی، بعد ازاں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے بعد اسے دوبارہ بحال کیا گیا۔


بتادیں کہ آل انڈیا ریڈیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اجے کمار دھورے نے گزشتہ روز یو بتایا کہ ہم خرابی کو دور کرنے کی خاطر کوشش کر رہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ ریڈیو کشمیر کا قیام یکم جولائی 1948 کو عمل میں لایا گیا۔ سال 1953 کے بعد ریڈیو آزاد کشمیر کا مقابلہ کرنے کے لئے ریڈیو کشمیر آل انڈیا ریڈیو کے کنٹرول میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں:آل انڈیا ریڈیو سرینگر کی نشریات ریڈیو پر دستیاب نہ ہونے سے سامعین مایوس


جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے بعد اس اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے آل انڈیا ریڈیو سری نگر رکھا گیا۔

واضح رہے کہ ریڈیو کشمیر کے ساتھ کشمیری عوام کا گہرا تعلق ہے، کیونکہ برسوں سے اس ادارے نے یہاں کی عظیم روایات، فن، تہذیب و تمدن، موسیقی اور خبروں کے لیے اپنی ایک الگ مثال قائم کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details