اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم کا دورہ کارگل سے قبل کشمیر میں سیکورٹی انتظامات سخت - security beefed up in Kashmir - SECURITY BEEFED UP IN KASHMIR

کارگل وجے دیوس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پروزیر اعظم نریندر مودی لداخ کے دورے کے حوالے سے وادی میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کا دورہ کارگل سے قبل کشمیر میں سیکورٹی انتظامات سخت
وزیر اعظم کا دورہ کارگل سے قبل کشمیر میں سیکورٹی انتظامات سخت ((File Photo ANI))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 3:23 PM IST

سرینگر:وزیراعظم نریندر مودی کارگل جنگ کے 25 برس مکمل ہونے پر وجے دیوس میں شرکت کرنے کے لیے لداخ کادورہ گریں گے۔ 1999 میں پاکستان پر ہندوستان کی فتح کی سلور جوبلی کے موقعے پر شاندار تقریبات 24 سے 26 جولائی تک کارگل کے دراس میں منعقد ہونے والی ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کو لے کر کشمیر میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں۔


پی ایم او کے بیان کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی صبح تقریباً 9:20 بجے کارگل جنگ کی یادگار کا دورہ کریں گے اور ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران قربانیاں دیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم جمعہ کی صبح ہوائی جہاز کے ذریعہ سری نگر پہنچیں گے اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرگل ضلع کے دراس جائیں گے جہاں کارگل جنگ میں شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ دراس کی تیاریوں کے سلسلے میں کشمیر بھر میں سیکورٹی کو کافی سخت کر دیا گیا ہے۔ سری نگر میں سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے دو پہیہ گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنے اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کارگل وجے دیوس ہر سال 26 جولائی کو ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 1999 میں پاکستان کے ساتھ جنگ ​​میں شہید ہوگئے تھے۔ وجے دیوس کی تقریب میں فوج اور ان کے اہل خانہ کے ذریعہ شہیدجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ تقریب 24 جون کو شروع ہوتی ہے اور 26 جون کو وزیر اعظم یا وزیر دفاع کے دورے پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نریندر مودی کا 26 جولائی کو لداخ دورہ

دراس میں کارگل وار میموریل کو وزیر اعظم کے دورے کے لیے سجایا گیا ہے۔لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر، بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) نے دورے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایل جی نے میموریل کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور میموریل کے انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں۔جی او سی، 8 ماؤنٹین ڈویژن، میجر جنرل سچن ملک نے ایل جی کو تیاریوں اور انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ جی او سی، 14 کور، لیفٹیننٹ جنرل ہتیش بھلا، جی او سی، 8 ماؤنٹین ڈویژن، میجر جنرل سچن ملک، اے ڈی جی پی، لداخ، ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال، ڈپٹی کمشنر، کرگل، شری کانت سوسے دورے کے دوران ایل جی کے ساتھ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details