اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس لوگوں کی ترجمانی کرتی ہے: سید آغا روح اللہ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

JKNC Parliamentary Candidate Aga Rohullah React ضلع بڈگام میں آج جموں ؤ کشمیر نیشنل کانفرنس نے کھاگ میں ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے سرکردہ لیڈران سمیت پارٹی ورکرز نے بھی حصہ لیا۔

نیشنل کانفرنس کا کھاگ میں ورکرز کنونشن کا اہتمام
نیشنل کانفرنس کا کھاگ میں ورکرز کنونشن کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 2:30 PM IST

نیشنل کانفرنس لوگوں کی ترجمانی کرتی ہے: سید آغا روح اللہ

بڈگام:کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید آغا روح ﷲ نے تمام عوام بالخصوص پارٹی ورکرز سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے مفاد سے اٹھ کر لوگوں کے بہبودی کے لئے ووٹ ڈالے۔ انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی اور کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد ایسی پارٹی ہے جو لوگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بے جے پی نے پہلے کشمیر کو دو خطوں میں تقسیم کیا اور دونوں حصوں کو یو ٹیز میں تنزلی کی اور ساتھ ہی دفعہ 370 اور آرٹیکل 35-A کو منسوخ کر کے کشمیری عوام کے دل مجروح کئے۔ پھر بچی کچی کسر نئی حد بندی کرنے پوری کی۔ نئے تمام قوانین کو لاگو کرنے اور پرانے قوانین میں ترمیم کرنے یا ان کو ختم کرنے میں جموں ؤ کشمیر کی عوام سے ایک بار بھی نہیں پوچھا گیا۔

بی جے پی نے کشمیر میں اپنی اے ٹیم، بی ٹیم اور سی ٹیم بنا رکھی ہے جو ان کی تابعداری کرتی ہے اور اب پارلیمانی الیکشن کے دوران ان ٹیموں نے اپنی اور باجپا کے تعلق کو عوام کے سامنے تسلیم کیا۔ نہوں نے آخر میں بتایا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنا چاہیے اور نیشنل کانفرنس کو جیتنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی اے ٹیم بی ٹیم میں اب سی ٹیم بھی شامل: عمر عبداللہ - Omar on Mehbooba Mufti

اس کنونشن میں روحﷲ کے علاوہ سابقہ ایم ایل اے بیروہ ڈاکٹر شفیع احمد وانی، سابقہ ایم ایل سی خانصاحب سیفدین بٹ اور پارٹی کارکنان اور عام عوام نے بھی حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details