اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میرواعظ محمد عمر فاروق کا جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ - Mirwaiz Mohammad Umar Farooq

میرواعظ محمد عمر فاروق کو سرینگر کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت مل گئی۔ وہ چار ہفتوں بعد خطبہ دیں گے۔

After four weeks, Mirwaiz Mohammad Umar Farooq will deliver the Friday sermon today at Jamia Masjid Srinagar
چار ہفتوں بعد میرواعظ محمد عمر فاروق آج جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دیں گے (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2024, 11:25 AM IST

سرینگر:میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے میں میرواعظ ایک ماہ بعد جامع مسجد میں وعظ کریں گے۔ انجمن اوقاف جامع مسجد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکام نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق پر عائد پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق آج جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 2 ستمبر سے میرواعظ اپنی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر میں نظر بند رہے اور ان پر جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ اور وعظ و تبلیغ جیسے اہم دینی اور منصبی فریضے کی ادائیگی پر قدغن عائد تھی۔ تاہم آج انہیں جامع میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت ملنے سے لوگوں نے خاص طور پر جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی اس پہل کی ستائش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مستقل رہائی کے لیے عدالت سے دوبارہ رجوع کیا جارہا ہے: میرواعظ کشمیر - Mirwaiz Mohammad Umar Farooq


واضح رہے کہ جمعہ کو مرکزی جامع مسجد میں میرواعظ کے مواعظ حسنہ اور پند و نصائح سے مستفید ہونے کے لیے شہر و دور دراز سے لوگ آتے ہیں۔ میرواعظ مولوی محمد عمر فارق کشمیر کی تاریخی جامع مسجد سرینگر کے خطیب ہیں۔ جب کہ یہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں اور میرواعظ خاندان کی جامع مسجد کے ساتھ صدیوں سے وابستگی رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details