اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غیر قانونی کان کنی کے خلاف پامپور میں کریک ڈاؤن - غیر قانونی کان کنی

Crackdown on Illegal Sand Mining انتظامیہ نے پانپور میں ریت کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔اس دوران متعدد کشتیاں، گاڑیاں اور ساز و سامان کو ضبط کیا گیا۔

admn-launches-crackdown-on-illegal-sand-mining-in-pampore
غیر قانونی کان کنی کے خلاف پامپور میں کریک ڈاؤن

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 4:22 PM IST

غیر قانونی کان کنی کے خلاف پامپور میں کریک ڈاؤن

پلوامہ:ضلع انتظامیہ پلوامہ کے افسروں نے پانپور میں ریت کی غیر قانونی طور پر کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ٹیم میں ریونیو محکمہ، جیولوجی اینڈ مائننگ محکمہ، فلڈ کنٹرول محکمہ اور پولیس پانپور کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے لیتربل کدلبل، پانپور میں دریائے جہلم کے باندھوں کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ریت نکالنے والوں کے خلاف ایک بڑی مہم شروع کی۔


تحصیلدار پانپور ملک آصف احمد کی قیادت میں ڈی ایم او پلوامہ منظور احمد، اے ای ای فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جاوید احمد اور پولیس حکام کے ساتھ ٹیم نے آپریشن کے دوران کارروائی کی۔مہم کے دوران ریت کی کشتیوں کی درجنوں رسیاں کاٹ دی گئیں اور ریت نکالنے والوں کی متعدد کشتیاں اور ساز و سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔


مشترکہ ٹیم نے غیر قانونی ریت نکالنے میں ملوث ٹرکوں اور بھاری مشینری کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے دریائے جہلم کے کنارے تعمیر کیے گئے غیر قانونی ریمپ کو بھی تباہ کر دیا۔

اس حوالے سے ڈی ایم آو پلوامہ نے بتایا کہ یہ مشترکہ کوشش خطے کی ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا مشترکہ ٹیم نے علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو ہدایت دی کہ وہ وہاں موجود ہونے سے گریز کریں، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والے افراد نے لیتربل کدلبل کے علاقے میں کئی مقامات پر دریائے جہلم کے باندھوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے، جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی ایم آو نے بتایا کہ یہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم مقامی باشندے، یہاں رہائش پذیر ہیں اور پھر بھی اپنے ماحول کو خراب کرنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پلوامہ، غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی حکمت عملی

انہوں نے کہا سائنسی طریقوں کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر ذمہ داری سے دریا کے کناروں کو تباہ کرنا ہمارے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے، اس لیے ہمیں کافی زیادہ حساس رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details