رام بن (جموں کشمیر) :صوبہ جموں کے رام بن ضلع کے دور افتادہ علاقوں کے مکین، حکومت کی ’’جل جیون مشن‘‘ اسکیم پر کروڑوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ رام بن کے قریب رہنے والے افراد کو ایک کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے، جو اس مشن کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لئے خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ لوگوں کو ندی نالوں اور چشموں سے پانی حاصل کرنے کے دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ کو عبور کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کو حادثات کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ جو زیادہ تر قبائلی برادریوں اور غریب کنبوں کا مسکن ہے جنہیں پانی جیسی بنیادی سہولیات بشمول سے محروم رکھا گیا ہے۔