سرینگر (جموں کشمیر) : ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش، کشمیر، تصدق حسین میر نے کہا کہ جموں وکشمیر فیس فیکزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی نے نجی اسکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اندراج کے عمل کے دوران داخلہ فیس وصول کرنا بند کریں۔ یہ کارروائی والدین کی جانب سے اسکولوں میں ایڈمیشن یا داخلہ فیس کا مطالبہ کر کے اور اکثر رسید فراہم کئے بغیر قانون کے خلاف ورزی کے بارے میں متعدد شکایات کے بعد انجام دی گئی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشمیر میں داخلہ فیس وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا اعلان - DSEK Warns Pvt Schools - DSEK WARNS PVT SCHOOLS
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش، کشمیر کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں داخلہ فیس کا مطالبہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Published : Jul 10, 2024, 8:15 PM IST
جموں وکشمیر فیس فیکزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی نے متنبہ کیا ہے کہ قصور وار پائے جانے والے اسکولوں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں ان کی تعمیل کرنے میں ناکام ہونے کی صورت میں ممکنہ طور اسکول کو ’’غیر تسلیم شدہ‘‘ قرار دیا جانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اسکول اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کسی نے بھی اس معاملے میں زیادتی کی تو اس کے خلاف بھی قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثناء، انہوں نے مزید کہا کہ گرمائی تعطیلات کی توسیع پر موسمی صورتحال جائزہ لینے اور اس پر غور وخوض کرنے کے بعد فیصلہ صادر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Kashmir Private Schools Fee Fixation نجی اسکولوں سے فیس ڈھانچے سے متعلق تجاویز طلب