بارہمولہ کے سوپور ربن کے نالہ پہرو میں ایک نوجوان غرقاب ہوگیا (ETV Bharat Urdu) بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ربن میں کل شام کو اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک نوجوان نالہ پہرو میں غرقاب ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ ربن سوپور علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نالہ پہرو میں نہانے کے دوران اچانک غرقاب ہو گیا۔ مقامی باشندے نالہ پہرو کے کنارے جمع ہوئے اور اس نوجوان کی لاش کو بازیاب کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان کنارے نہا رہا تھا اور اچانک پانی کا تیز بہاؤ اسے اپنے ساتھ لے ڈوبا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم آخری اطلاعات ملنے تک سرچ ٹیم کو کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے۔
بارہمولہ کے سوپور ربن کے نالہ پہرو میں ایک نوجوان غرقاب ہوگیا (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
بٹوارہ سری نگر میں دریائے جہلم میں مسافر کشتی الٹ گئی، چھ افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ - boat capsizes in River Jhelum
اس دوران جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ ایس ڈی آر ایف اور دیگر نالہ پہرو میں تلاشی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس موقع پر اے ڈی سی سوپور شبیر رینا نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ کوششیں جاری ہیں کہ اس لاش کو جلد سے جلد بازیاب کیا جائے گا۔
بارہمولہ کے سوپور ربن کے نالہ پہرو میں ایک نوجوان غرقاب ہوگیا (ETV Bharat Urdu) واضح رہے کہ ان دنوں وادیٔ کشمیر میں جھلسا دینے والی گرمی کے پیش نظر لوگ خاص کر بچے اور نوجوان ندی نالوں میں تیراکی یا ٹھنڈ حاصل کرنے کی غرض سے نہاتے دیکھے جا سکتے ہیں اور بعض اوقات اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں پیر پھسلنے، ناؤ الٹ جانے یا خودکشی کی غرض سے جہلم میں چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہر سال وادیٔ کشمیر میں کئی افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے۔