بارہمولہ:آتشزدگی کے ایک دلدوز واقعہ میں آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ژقلو میں ایک رہائشی گھر خاکستر ہوا اور مکان کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی مالیت تباہ ہوگئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے اور اس دوران مکان آگ کی لپٹیں میں آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خاکستر ہوگیا۔
مقامی باشندوں نے فوری طور پر پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا۔ جس کے بعد فائر ٹینڈرز نے موقے پر پہنچ کر فوری طور پر آگ بچھانے کا عمل شروع کیا۔
آگ پر قابو تو پا لیا گیا تاہم آگ نے رہائشی مکان کو نقصان پہنچایا۔ آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے آگ کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کی سرکار سے اپیل کی ہے۔