اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں پی ڈی پی کے زیر اہتمام پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد - JK Assembly Election

اس موقع پر شمیم احمد گنائی نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پارٹی ورکر کو اپنے علاقوں میں پی ڈی پی کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چند سیاسی لیڈران نے عوام کو ذات پات اور تفرقہ بازی کے نام پر بانٹے کی کوشش کی ہے۔

منڈی میں پی ڈی پی کے زیر اہتمام پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد
منڈی میں پی ڈی پی کے زیر اہتمام پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 6:56 PM IST

پونچھ: اسمبلی انتخابات کو لیکر جہاں متعدد سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں۔ وہی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں پی ڈی پی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے آغاز میں پارٹی ورکر کا ایک اہم اجلاس کا منعقد کیا گیا۔ واضع رہے گزشتہ چند روز قبل پی ڈی پی کی جانب سے شمیم احمد گنائی کو حلقہ اسمبلی انتخاب حویلی کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اسی سلسلہ میں شمیم احمد گنائی کی قیادت اور سینئر لیڈر پیر بہار الدین کی زیر صدارت میں پارٹی ورکر کے ساتھ ان کی رہاش گاہ پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پی ڈی پی کے سینئر لیڈران جن میں سینئر نائب ضلع صدر سبق دوش پرنسپل یوسف شیخ, بلاک صدر لورن ولی محمد شاد, زونل صدر سجاد چوہان, بلاک صدر منڈی شکیل احمد پرے, یوتھ لیڈر تنویر احمد تانترے سمیت پارٹی ورکران اور کارکنان شامل ہوئے۔

منڈی میں پی ڈی پی کے زیر اہتمام پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد (ETV Bharat)

ان کے علاوہ منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ بھی منعقدہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوران اجلاس مقررین نے پی ڈی پی کی جانب سے شمیم احمد گنائی کو حلقہ اسمبلی انتخاب حویلی کے لیے امیدوار نامزد کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے تیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پارٹی کے لیے دلی لگن اور محنت سے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر شمیم احمد گنائی نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پارٹی ورکر کو اپنے علاقوں میں پی ڈی پی کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چند سیاسی لیڈران نے عوام کو ذات پات اور تفرقہ بازی کے نام پر بانٹے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہم عوام کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے اور عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی انتخاب عوامِ حویلی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل آپ نے تمام سیاسی لیڈران کو اپنی ترجمانی کرنے کے لیے مواقعے فراہم کیے ہیں اور آپ نے ان تمام لیڈران کو بھی آزمایا لیا ہے۔ اس مرتبہ ہمیں ایک موقع فراہم کریں ہم حویلی کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم عوام کو نا اُمید نہیں کریں گے اور عوام کی اُمیدوں پر کھرے اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر دیگر سیاسی پارٹیوں سے وابسطہ لوگوں نے اُن سیاسی جماعتوں کو خیر آباد کہتے ہوئے پی ڈی پی کا دامن تھاما۔ اس موقع پر شمیم احمد گنائی نے پارٹی میں شمولیت کرنے والے تمام لوگوں کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی میں شامل ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details