اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے اولڈ ٹاون میں کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بارہمولہ کے اولڈ تاون میں اس مرتبہ کثیر تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

بارہمولہ کے اولڈ ٹاون میں کثیر تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالے
بارہمولہ کے اولڈ ٹاون میں کثیر تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالے (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 2:25 PM IST

بارہمولہ:مقامی باشندوں نے بتایا کہ ہم خوش ہے کیونکہ ہم پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ہم انشاءاللہ دہلی پارلیمنٹ میں اچھا نمایندہ بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ دن بھی یاد آرہے ہیں جب اسی اولڈ ٹاؤن میں کوئی ووٹ نہیں ڈالتا تھا۔ لوگ پولنگ اسٹیشن اور عملے پر پتھراو بھی کیا کرتے تھے لیکن اس مرتبہ سب کچھ بدل گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سب کچھ سمجھ میں آنے لگا ہے۔ لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سمجھ میں آچکی ہے اسی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلے گئے۔ یہ ایک مثبت پہلو ہے۔ اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے بارہمولہ میں پر امن اور شفاف ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کشمیر میں امن کا ڈھنڈورا پیٹنا بند کرے: عمر عبداللہ - Lok Sabha Election 2024

جموں کشمیر کے الیکٹورل افسر پنڈورنگ کوڈبراؤ پولے نے بتایا کہ بارہمولہ نشست پر کل 17,37,865 ووٹرز ہیں، جن میں 8,75,831 مرد اور 8,62,000 خواتین اور 34 خواجہ سرا ہیں۔ 17128 رائے دہندگان جسمانی طور خاص جبکہ 527 ووٹر ایسے ہے جن کی عمر 100 برس یا سو سے زیادہ ہے۔ ان تمام رائے دہندگان کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 2,103 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details