اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جل شکتی ڈویژن گاندربل کے اسٹور میں آتشزدگی، عمارت کو جزوی نقصان - Jal Shakti Store caught fire - JAL SHAKTI STORE CAUGHT FIRE

جل شکتی ڈویژن گاندربل کے اسٹور میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، درجنوں بلیچینگ پاؤڈر کے بیگ تباہ ہوگئے البتہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جل شکتی ڈیویژن میں آگ لگی
جل شکتی ڈیویژن میں آگ لگی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 5:27 PM IST

گاندربل: جل شکتی ڈیویژن گاندربل کے اسٹور میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اسٹور کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اسٹور میں موجود کچھ سامان جل جانے کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں بلیچینگ کے بیگ تباہ ہو گئے۔

جل شکتی ڈیویژن میں آگ لگی (ETV Bharat)

اطلاعات کے مطابق وانی پورہ سالورہ میں قائم محکمہ جل سکتی ڈیویژن گاندربل کے اسٹور میں رکھے بلیچینگ کے بیگوں میں بھی آگ لگ گئی۔ یہ اسٹور وانی پورہ بستی میں قائم ہے اور پورے علاقے میں اس آگ کی وجہ سے افرا تفریح کا ماحول پیدا ہوگیا۔

اس سلسلے میں اسٹور میں تعینات ملازموں نے بتایا کہ کچھ واٹر فلٹریشن پلانٹوں کو سپلائی کرنے کے لئے انہوں نے بلیچینگ پاؤڈر کے بیگ باہر صحن میں رکھے اور کچھ ہی دیر میں اچانک ان میں آگ نمودار ہوئی تاہم انہوں نے بروقت آگ بجھانے والے عملے کو مطلع کیا جس سے زیادہ نقصان ہونے سے بچایا لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ایک بلیچنگ پاؤڈر کے بیگ میں آگ لگ گئی تا ہم آگ پر جلد قابو پایا گیا اس حوالے سے اگرچہ فائر اینڈ امرجنسی کے غلام حسن نے بتایا کہ ہمیں فون پر اطلاع ملی تھی کہ جل شکتی اسٹور میں اگ لگی ہے ہم جائے واردات پر پہنچتے ہی آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

آگ لگنے کی وجہ درجہ حرارت میں اضافے بتایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بلیچنگ پاؤڈر نے آگ پکڑ لی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران ہمارے چار ملازم اور دو مقامی لوگوں کو دم گھٹنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی حالات میں کافی سدھار ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details